ا
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائشگاہ میں شركت كرنےوالے ہنرمندوں اور محققين نے حسينیہ جماران اور بانی انقلاب اسلامی كی زندگی كے لیے گئے تصويری مناظرہ پر مشتمل پكچر گيلری كا بھی وزٹ كيا۔ اس وزٹ میں موجود غير ملكی مہمانوں نے بيت امام ﴿رہ﴾ كی سادگی پر تعجب كا اظہار كيا۔ اس وزٹ كے دوران انھیں مختلف زبانوں میں امام كی زندگی كے حالات، وصيت نامہ او سوويت يونين كے سابقہ صدر گورباچوف كے نام كط پر مشتمل ايك كتاب سی ڈی اور نير مختلف زبانوں میں امام ﴿رہ﴾ كے پيغامات پر مشتمل ايك DVD بھی دی گئی۔
یہ پروگرام سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی كے تعاون سے منعقد ہوا۔
291014