مسجد الاقصی كے ماہ ناز قاری كی الجزائر كے ٹی وی پروگرام ' قرآنی منتجنیں " میں شركت

IQNA

مسجد الاقصی كے ماہ ناز قاری كی الجزائر كے ٹی وی پروگرام ' قرآنی منتجنیں " میں شركت

11:11 - September 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1685407
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے " ENTV " چينل كی دعوت پر مسجد الاقصی كے مایہ ناز قاری " شيخ محمد ارشاد اشريف" ، " قرآنی منتجنیں" پروگرام میں مہمان خصوصی كے طور پر شريك ہو رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Elmoudjahid " سےنقل كيا ہے كہ مسجد الاقوصی كے مایہ ناز قاری شيخ محمد رشاد الشريف نے الجزائر میں آ كر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ميری عرصہ سے خواہش تھی كہ میں اس ملك كا سفر كروں كيونكہ الجزائر ۵۰ لاكھ شہيدوں ، حفاظ اور قراء اور " عبدالمجيد ابن بديس" جيسے دانشور كی سرزمين ہے۔ شيخ محمد رشاد الشريف اسلامی دنيا كے ممتاز قراء میں سے ہیں اور انھوں نے الجزائر كے علاوہ باقی تمام ملكوں قرآنی پروگراموں میں شركت كی دعوت كو قبول نہیں كيا ہے۔ الجزائر كی آبادی تين كروڑ چاليس لاكھ ہے اور اس ملك كے لوگوں كا دين اسلام ہے اور لوگوں نےاپنےملك كےاستقلال كے لیے كئی جنگیں كی ہیں۔
290914



نظرات بینندگان
captcha