بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ عرب نيوز سےنقل كيا ہے كہ " شيخ سعود الشريم " نے اپنے خطاب میں اس مطلب كا اضافہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآن ہدايت كی كتاب ہے اور اس آسمانی كتاب سے تعلق پيدا كرنے سے انسان كو سركشی اور طغيان سے نجات ملتی ہے ۔ انھوں نے اس بات پر زور ديا كہ بہت سارے مسلمان ، ماہ مبارك رمضان میں آيات الہی میں تدبر كرنے كےبغير ختم قرآن كرنے میں جلدی كرتے ہیں۔ درحالانكہ آيات الہی میں غور وخوض كے ذريعے انسان خيروشر میں حقيقی فرق كو تشخيص دے سكتا ہے۔ الشريم نے اپنی گفتگو كے دوران مسلمانوں كو ماہ مبارك رمضان میں صبر كی تمرين اور نيك اعمال انجام دينے كی دعوت دی ہے۔
291053