قرآنی نمائش میں مترجمين كو در پيش چيلنجز كی تحقيق

IQNA

قرآنی نمائش میں مترجمين كو در پيش چيلنجز كی تحقيق

14:04 - September 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1686409
بين الاقوامی گروپ: سولہویں بين الاقوامی قرآن نمائش میں ترجمہ قرآن كے شعبے كی كوششوں سے ۱۱ ستمبر كو " مترجمين قرآن كو در پيش چيلنجز " كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ،قرآنی محققين" سيد علی گرما رودی" ، " حسين اسنادولی" اور " مرتضی كريمی نيا'' كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں فارسی زبان میں مترجمين قرآن كو درپيش مشكلات كے بارے میں بحث وگفتگو كی جائے گی۔ اس علمی نشست كے اختتام پر سوال و جواب كی محفل بھی منعقد ہو گی۔ ياد رہے كہ سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش ۲۹ اگست كو شروع ہوئی تھی اور ۲۷ ستمبر بمطابق ۲۶ ماہ رمضان تك لگی رہے گی۔
292306

نظرات بینندگان
captcha