عمان میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں كے نتائج كا اعلان

IQNA

عمان میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں كے نتائج كا اعلان

14:10 - September 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1686416
بين الاقوامی گروپ: عمان كے "سلطان قابوس" ثقافتی و اسلامی مركز كے جنرل سيكرٹری " حبيب بن محمد الريامی" نے ۷ ستمبر كو اس ملك میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں كےنتائج كا اعلان كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےروزنامہ " خليج ٹائمز" سے نقل كيا ہے كہ حفظ كل قرآن ، ۲۴ پاروں كے حفظ ،۱۸ پاروں كے حفظ، ۱۲پاروں كے حفظ اور ۶ پاروں كے حفظ میں منعقد ہونےوالے ان مقابلوں میں " سعيد بن علی الحكيم " ،'' سيف بن علی بن ناصر" ، ''اور مسلم بن علی " نے حفظ كل قرآن میں بالترتيب پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔ 'اور سيف الروف اسی طرح ۲۴ پاروں كے حفظ كے مقابلوں میں " مصابح السعدیہ" ، مسعود بن خالد"، " خميس الشہيمیہ" ، اور ۱۸ پاروں كے حفظ كے مقابلوں میں "حسن بن احمدال"، '' مونا العلویہ '' اور ۱۲ پاروں كے حفظ كے مقابلوں میں " ناصر امير" ، " ازہر بن حميد" ، " مشعل بنت سعيد اور ۶ پاروں كے حفظ كےمقابلوں میں " محمد بن خلفان'' ، " محمد بن الھرسی"اور محمد بن يوسف نے بالترتيب پہلی دوسری تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
292223

نظرات بینندگان
captcha