آيسيسكو كی " كلن " كےاسلام مخالف سيمينار كی مذمت

IQNA

آيسيسكو كی " كلن " كےاسلام مخالف سيمينار كی مذمت

14:11 - September 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1686417
بين الاقوامی گروپ: آيسيسكو نے اپنے ايك بيانیے میں ۱۹ ، ۲۰ ستمبر كو جرمنی كے شہر " كلن" میں جرمنی كے شدت پسند گروہوں كی طرف سے منعقد ہونے والے اسلام مخالف سيمينار كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے Isesco سےنقل كيا ہے كہ آيسيسكو كے ادارہ نے شدت پسند انجمن " Pro.koln " كی طرف سے منعقد ہونے والے سيمينار كو اسلام اور مسلمانوں كے خلاف اقدام قرار ديتے ہوئے اس سيمينار كے عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ نفرت اور غصہ كا باعث بننے والے اس سيمينار كو منعقد كرنے كے بارے میں نظر ثانی كریں۔ آيسيسكو نے تمام اديان كےپيروكاروں كو باہمی گفتگو كرنے كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ مختلف مذاہب كے پيروكاروں كے درميان تفرقہ اور اختلاف ايجاد كرنے والے گروپوں كا مقابلہ كریں۔
292280
نظرات بینندگان
captcha