سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں ايك انگريز خطاط" صباح اربيلی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خطاط كے عنوان سے ميری یہ كوشش ہے كہ میں دين اسلام كی تعليمات كو دوسروں تك منتقل كروں۔ انھوں نے كہا كہ ابھی تك میں دو مرتبہ پورے قرآن كی خطاطی كر چكا ہوں اور ميری ہميشہ سے یہ كوشش رہی ہے كہ اسلام اور قرآنی مفاہيم كو دنيا میں پھيلاوں۔ اس قرآنی خطاط نے مزيد كہا كہ میں اپنے اس فنی كام میں حكومت برطانیہ سے كوئی مالی امداد وصول نہیں كرتا اور میں اس قرآنی نمائش میں دعوت پر حكومت ايران كا شكر گزار ہوں اربيلی نے اپنے آٹھ آثار كے ساتھ اس بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شركت كی ہے اور اس نے ايران میں اپنے آپ كو پا كر خوشی كا اظہار كيا ہے۔ صباح اربيلی عراقی الاصل ہے اور اس وقت لندن میں مقيم ہے اور انھوں نے آرٹ میں بی اے اور انجينيرنگ كے شعبے میں ايم اے كيا ہوا ہے۔
292169