بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے مراكش كے روزنامہ " التجديد" سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے شيخ القراء " عبدالرحيم نبولسی" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ یہ يونيورسٹی ، عالم اسلام كے بے مثال علمی اور قرآنی مراكز میں سے ہو گی اور مراكش كے مختلف شہروں اور مشرقی و يورپی ممالك میں اس كے مختلف شعبے ہوں گے۔ نبولسی نے كہا كہ یہ علمی اور قرآنی مركز " ملك محمد ششم " يا " محمدیہ" يونيورسٹی كے نام سے مراكش كے شہر " فاس" میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔ اور قرآن كے مایہ ناز قاريوں كی تربيت كے لیے یہ ايك بہت بڑا مركز شمار ہو گا۔
292504