بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق استنبول میں لگائی گئی اس بين الاقوامی نمائش میں اصفہان كی مسجد امام ﴿رہ﴾، شيخ لطف اللہ مسجد، جامع اصفہان كی تصاوير اور اس شہر كی ہاتھ سے بنائی ہوئی اشياء ركھی گئی ہیں۔ یہ نمائش ماہ مبارك رمضان كےآخر تك لگی رہے گی۔ اصفہان كی ميونسپل كمیٹی كے تعلقات عامہ كے اعلان كی بنا پر ، اس نمائش میں ايران كے علاوہ ، بوسنيا ، ملائيشيا ، جارجيا بعض افريقی ممالك اور تركی كے مختلف ثقافتی مراكز كے ثقافتی آثار بھی ركھے گئے ہیں۔
292687