قرآنی امور كی كمیٹی كے انچارج " مرتضی ملاصالحی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے بات چيت میں ايران میںموجود مصری قاريوں كے پروگراموں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ استاد ' محمود شحات محمد انور" نے ۹ ستمبر كو نماز مغرب عشاء كے بعد تبريز كی مسجد "آيت اللہ مدنی" میں تلاوت كی۔ انھوں نے مزيد كہا استاد عبدالفتاح طاروتی نے مسجد جامع مہابا د اور استاد "ممدوح جودہ سعد" نے گلپائيگان میں تلاوت قرآن كريم سےلوگوں كے دلوں كو نورانی كيا۔ قابل ذكر ہے كہ مصر كے یہ قاری ۱۹ ماہ رمضان تك ايران میں رہیں گے اور اس مدت میں ملك كے تمام صوبوں میں جاكر تلاوت قرآن سے لوگوں كے دلوں كو منور كریں گے۔
292696