امام سجاد ﴿ع﴾ كے خط پر مشتمل كوفی قرآن كی رونمائی

IQNA

امام سجاد ﴿ع﴾ كے خط پر مشتمل كوفی قرآن كی رونمائی

12:31 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686656
اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطرفان: دوسری صدی سےمتعلق اور امام زين العابدين ﴿ع﴾ كے خط سےمنسوب ہرن كی كھال پر لكھے ہوئے كوفی قرآن كی رونمائی ہوئی ہے

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حجتہ الاسلام والمسلمين " سيد محمد خاتمی" كی شركت سے اس رونمائی كے پروگرام میں بغداد میں ۹۶۶ھجری قمری میں " كمال الدين غزالی "كی كتابت پر مشتمل خطی قرآن، متن خط، رقاع اور نسخ كی بھی رونمائی ہوئی۔ سيد محمد خاتمی نے اس پروگرام میں انسان شناسی ٹيكلوپیڈيا مركز اور خطی و ثقافتی آثار كے خزانے كو دنيائے اسلام كا ايك معروف اور معتبر مركز قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ كام كسی خاص شخص كے ذمہ نہیں ہے۔ بلكہ حكومتوں كو ايسے كاموں كی پشت پناہی كرنی چاہیے كيونكہ اس طرح كے گرانبھا آثار كو جمع كرنا ايك ملت اور ملك كی قومی علامت شمار ہوتا ہے۔
ايران كےسابق صدر نے كہا كہ ايران اسلامی كو جو تہذيبوں كا گہوار ہے ان تاريخی اور مذہبی آثار كے تعارف میں اہم كردار ادا كرنا چاہیے كيونكہ اس ملك كےانقلاب نے ايك نظام ايجاد كيا ہے۔ "باران" فاونڈيشن كے صدر نے مزيد كہا كہ ہمیں تاريخ میں ايران اسلامی كے مقام كو گھٹانا نہیں چاہیے۔
292611
نظرات بینندگان
captcha