بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی" IINA " سے نقل كيا ہے كہ یہ علمی نشست بين الاقوامی انجمن اسلام سے وابستہ بين الاقوامی انجمن قرآن و سنت نبوی ﴿ص﴾ كی كوششوں اور اسلامی ممالك كے محققين، دانشوروں اور علماء كی شركت سے منعقد ہو رہی ہے۔ اس سيمينار كے مدير " حاتم بن احمد العمری" نے اس بارے میں كہا كہ اس سيمينار میں میڈيكل ﴿علم طب﴾ كے بارے میں قرآن كريم اور سنت نبوی﴿ص﴾ كے جديد ترين اور مہم ترين مسائل كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔ حاتم العمری نے آخر میں كہا كہ اس سيمينار كےپروگرام سعودی عرب كے ٹی وی چينل " نور" سے براہ راست نشر ہوں گے اس سيمينار كے پروگراموں كی مفصل رپورٹ كو نور ہسپتال كی سائٹ پر ديكھا جا سكتا ہے۔
293189