دبئی میںسيرہ نبوی پرمقالہ نويسی كے بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

IQNA

دبئی میںسيرہ نبوی پرمقالہ نويسی كے بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

10:44 - September 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1687129
فكرو نظر گروپ: دبئی كے ادارہ اوقاف و مذہبی امور نے سيرہ نبوی پر مقالہ نويسی كے بين الاقوامی مقابلے كے انعقاد كی خبر دی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ دارالحديث انسٹیٹيوٹ كی رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی مقابلے میں نبی اكرم ﴿ص﴾ كی سيرت اور ان كے دوسرے لوگوں سے حسن سلوك پرلكھے جانے والے بہترين مقالوں كا انتخاب كر كے انھیں ۵ ہزار درہم كا انعام ديا جائے گا۔ اس منصوبے میں كئی مندرجہ ذيل پروگرام كا انعقاد شامل ہے۔ اسلام كے مختلف پہلووں كے بارے میں مسلمانوں اور غير مسلموں كو آگاہ كرنےكےلیے پوسٹروں كی اشاعت ،حضرت محمد ﴿ص﴾ كی سيرت پر كتاب كی اشاعت اور آنحضرت ﴿ص﴾ كی زندگی كے بارے میں مقابلے منعقد كرنا۔ اسی طرح یہ ادارہ ماہ مبارك رمضان میں حضرت محمد ﴿ص﴾كی سيرت پر مختلف زبانوں منجملہ عربی ، اردو، انگريزی میں سيمينار اور نشستیں منعقد كرنے كا ارادہ ركھتا ہے جن میں آسٹريليا ، پاكستان، كينڈا، تھائی لينڈ، برطانیہ اور امريكہ كے ممالك شركت كریں گے۔
293081

نظرات بینندگان
captcha