قطر میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " محمد مہدی احمدی " نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے قطر میںاسلامی ثقافت كی ترويج كے بہترين مواقع كے بارے میں كہا كہ قطر اگرچہ جغرافيائی لحاظ سے ايك چھوٹا ملك ہے ليكن علاقہ میں ايك خاص مقام ركھتا ہے اور ہم صحيح پروگرام مرتب كر كے اس ملك میں اتحاد ووحدت كی فضا ايجاد كر سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمارا ارادہ ہے كہ ہم قطر كی الھيات يونيورسٹی كےتعاون سے " فقہ اہل بيت﴿ع﴾ بين شيعہ و سنی" كے موضوع پر ايران سے آيت اللہ " جعفر سبحانی" اور قطر كے " يوسف قرضاوی" كی شركت سے مشتركہ سيمينار اور نشستیں منعقد كریں۔ ايرانی سفير نے كہا كہ دنيا میں مشكلات كے بارے میں تحقيق كرنے كے لیے " قرآن اور عالمی مشكلات كا راہ حل " كے موضوع پر سيمينار منعقد كرنے كا ارادہ ہے اور اس سيمينار میں شريك علماء دانشور حضرات دنيا كی موجودہ مشكلات میں قرآنی راہ حل كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ قطر میں مذہبی سرگرمياں انجام دينے كے لیےہمارے اوپر كوئی پابندی نہیں ہے۔ كيونكہ ہمارے تمام پروگرام دونوں ملكوں كے درميان طے پانے والے قوانين كے مطابق انجام پاتےہیں۔انھوں نے كہا كہ ہمارے قطر كےشيعہ امام بارگاہوں سےروابط ہیں اور یہ مراكز مشتركہ ثقافتی پروگراموں كے اجراء كےلیے اس سفارت خانے سے تعاون كرتے ہیں۔
292653