بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مركز ترجمان وحی قم كےسربراہ كےمعاون حجة الاسلام والمسلمين " عرب زادہ" نے ۹ ستمبر كی صبح كو بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شريك محققين سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ یہ مركز ۱۳۷۳س كو اوقاف و خيراتی امور كے ادارے اور وزارت مذہبی امور كے تعاون سے تاسيس ہوا۔ حجة الاسلام عرب زادہ نے كہا كہ مركز ترجمہ قرآن نےغير ملكی زبانوں میں قرآن كا ترجمہ كرنے كے لیے كئی اہم اقدامات كیے ہیں جن میں سے ترجمہ كےلیے خصوصی لائبريری كا قيام اور مختلف ترجموں كا مختصر تعارف شامل ہے۔ عرب زادہ نے آخر میں اس ترجمہ قرآن كےمركز كی طرف سے نكلنے والے مجلہ " ترجمان وحی كا ۲۲ وان شمارہ محققين كو تحفہ كے طور پر پيش كيا۔
292771