بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ "عبداللہ بصفر" نے حفظ قرآن كے عالمی مركز كے مختلف ممالك میں موجود شعبوں كےممتاز حفاظ كی تجليل كے پروگرام میںجدہ كے حفظ قرآن كےعالمی مركز كا مختصر تعارف كرواتے ہوئے كہا كہ جدہ كے اس حفظ قرآن كے عالمی مركز سے اس سال ۳۰۹۰ اسٹوڈنٹس فارغ التحصيل ہو چكے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مركز ، قرآنی اساتذہ كی ۷۱ مضامين میں تعليم وتربيت ، مختلف ممالك میں ۴۴۷۸ مبلغين كی روانگی اور پوری دنيا میں قرآنی كيسٹوں كی تقسيم میں سرگرم عمل ہے۔ یہ انجمن قرآن كی خدمت اور اس كے پيغام كو پہنچانے كے ہدف كے تحت جدہ میںبنائی گئی ہے۔
293830