بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اردن كےروزنامہ " الدستور" سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلہ تين موضوعات ، حفظ ،تلاوت اور تفسير قرآن اور اسلامی اور عربی ممالك كے ۳ قراء اور حفاظ كی شركت سے منعقد ہو رہا ہے۔
اردن كے وزير اوقاف و مذہبی امور" عبدالفتاح صلاح" نےاس مقابلے كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلہ ۲۶ ماہ رمضان تك جاری رہے گا اور منتخب افراد كو ۲۷ رمضان كی رات كو انعامات ديئے جائیں گے۔ عبدالفتاح نے مزيد كہا كہ اردن كی وزارت اوقاف اسلامی ۱۲ ستمبر كو" كائنات ، انسان اور زندگی كےبارے میں اسلام كا اعلی نظریہ " كے موضوع پر ايك علمی نشست مختلف ممالك اور اردن كےعلماء اور دانشوروں كی شركت سے منعقد كر رہی ہے۔
293747