ليبيا میں " الفاتح" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ليبيا میں " الفاتح" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:43 - September 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1687992
بين الاقوامی گروپ: ليبيا میں " الفاتح" نامی حفظ و تجويد قرآن كےبين الاقوامی مقابلوں كےپانچویں مرحلے كا ۱۱ستمبر كو اس ملك كے دارالحكومت " طرابلس" میں افتتاح ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Ljbc. Net " سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ليبيا كے ادارہ اوقاف اور زكوة كمیٹی كی كوششوں سے اور دنيا كے ۵۰ ممالك كے ۱۰۰ قراء اور حفاظ كی شركت سے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے ۱۶ ستمبر تك جاری رہیں گے اور ليبيا اور دنيا كے مختلف ممالك كے علماء اور دانشور حضرات اور قرآنی منصفين بھی شركت كریں گئے۔ حفظ اور تجويد قرآن كے یہ مقابلے صبح و عصر منعقد ہوں گے۔ اور ان مقابلوں میں مصنفی كے فرائض انجام دينے والی كمیٹی كے نام یہ ہیں: ليبيا كے دانشور " شيخ الدوكالی العالم ، شيخ عبدالحميد معتوق، شيخ فتح اللہ ابوبكر الرفروفی، شيخ الامين محمد قنيوہ، شيخ بشير احمد مالك، شيخ رجب فرج ابودقاقہ، شيخ عبدالقادر ابوغند ورہ اور ديگر ممالك كے علماء ہیں اسی طرح قدس شريف كی اعلی اسلامی كونسل كے صدر " شيخ مكرمہ صبری" فلسطين كے مبلغين اور علماء كی انجمن كے سيكرٹری جنرل " شيخ عبدالرحمن احمد عطا اللہ عباد ، حكومت امارات كے دينی امور كے معاون" علی الہاشمی" امارات كے اسلامی مبلغ "جمعہ سالم المہيری" امارات كے مبلغ اسلامی " ناجی راشد حسن العربی، بحرين كے اسلامی مبلغ " احمد عمر ہاشم" مصر كے مبلغ اسلامی " عثمان بن احمد ابی المعالی "ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔ یہ دينی مبلغين ،طرابلس كی مساجد میں تقريریں كریں گے اور ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والے سيميناروں میں بھی شركت كریں گے۔
293767

نظرات بینندگان
captcha