برطانیہ كے مركز رمضان كے مدير كی اس ملك میں اسلام مخالف گيم بنانے پر شديد نكتہ چينی

IQNA

برطانیہ كے مركز رمضان كے مدير كی اس ملك میں اسلام مخالف گيم بنانے پر شديد نكتہ چينی

12:39 - September 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1688530
بلاگ اورit گروپ: برطانیہ میں اسلامی مركز رمضان كے مدير نے اس ملك میں اسلام مخالف كمپيوٹر گيم بنانے پر سخت اعتراض كيا ہے اور اس كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ میں اسلامی مركز رمضان كے مدير محمد شفيق نے اپنے ايك بيانیے میں برطانیہ میں امريكی كمپنی كے توسط سے بننے والی اسلام مخالف كمپيوٹر گيم پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس گيم میں ايك امريكی ،مسلمانوں كی نسل كو ختم كرنے كے لیے ان كا قتل عام كرتا ہے اور وہ كوشش كرتا ہے كہ يورپی جوانوں اور بچوں كو مسلمانوں كے قتل كی طرف راغب كرے كہ یہ بہت ہی وحشيانہ كام ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر اس قسم كی گيمز مسلمانوں نے بنائی ہوتیں اور ان میں اسرائيليوں اور امريكيوں كو قتل كيا جاتا تو عالمی استكبار مسلمانوں پر دہشتگرد ہونے كا الزام لگاتا۔ محمد شفيق نے كہا كہ اس گيم میں مشرق وسطی كے مسلمانوں كے قتل عام كو نماياں طور پر دكھايا ہے اور مسلمانوں كو برے انداز سے پيش كيا گيا ہے۔
295256
نظرات بینندگان
captcha