ضريح امام حسين﴿ع﴾ كی ساخت كے لیے پوری دنيا كےشيعوں كا اظہار نظر

IQNA

ضريح امام حسين﴿ع﴾ كی ساخت كے لیے پوری دنيا كےشيعوں كا اظہار نظر

13:03 - September 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1688550
اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: ضريح امام حسين ﴿ع﴾ كی ساخت كےمنصوبے كےمدير نے كہا ہے كہ جب ہم نے ضريح كی ساخت كےلیے ڈيزائنگ اور تحقيق میں مشغول تھے تو ہم نے ديكھا كہ پوری دنيا كے شيعہ حضرات اس كے بارے میں اپنی آراء ركھتے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ " محمود پارچہ ہاف" نے اس خبر كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ ہم سے پہلے بہت سے افرا د اورگروپس منجملہ بحرين ،كويت اور ہندوستان كے خواجہ لوگ اس كام كے لیے آمادہ تھے چونكہ اس موجودہ ضريح كو ساٹھ سال پہلے انھی بحروں نے بنايا تھا اور صدام كے دور میںوہ بہترين موقعيت ركھتے تھے۔ ضريح امام حسين ﴿ع﴾ كی ساخت كے منصوبے كے مدير نے مزيد كہا كہ اس موجودہ ضريح میںجو بحروں نے بنائی تھی اس پر پنجتن پاك اور ۱۴ معصومين ﴿ع﴾ كے اسماء نہیںلكھے تھے ليكن اس نئی ضريح میں پنجتن پاك اور ۱۴ معصومين ﴿ع﴾ كےاسماء اور عربی اشعار لكھے گئے ہیں۔ پارچہ باف نے اس ضريح كے اخراجات كے بارے میں خيمہ سائٹ كے نامہ نگار سے كہا كہ اس منصوبے كے ابتدائی اخراجات كا تخمينہ تين ارب تومان كا تھا ليكن جب ہم كام میں مشغول ہوئے تو اس سے زيادہ رقم كی ضرورت كو محسوس كيا گيا۔ انھوں نے اس منصوبے میں آيت اللہ سيستانی كی حمايت اور نظارت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ ہم آيت اللہ سيستانی كے تام الاختيار نمائندے حجة الاسلام شهرستانی كا شكریہ ادا كرتے ہیں كيونكہ ان كی رائے تھی كہ یہ كام قم كےلوگوں كےذريعے انجام پانا چاہیے اور انھوں نے ا س سلسلے میں آيت اللہ سيستانی سے بات بھی كی تھی۔ اس منصوبے كی ہيئت مدير كے ترجمان حجة الاسلام والمسلمين علی رضا تكیہ ای نے كہا كہ ابھی تك ۴۰ فی صد مبلغ لوگوں نے ادا كيا ہے اور ہم نے پوسٹ آفس سے قرارداد باندھی ہوئی ہے كہ لوگ اپنی نذورات كو پوسٹ آفس كے ذريعے بھيج سكتے ہیں۔
295370
نظرات بینندگان
captcha