Oic نے اسلام مخالف كمپيوٹر گيمز بنانے پر افسسوس كا اظہار كيا ہے

IQNA

Oic نے اسلام مخالف كمپيوٹر گيمز بنانے پر افسسوس كا اظہار كيا ہے

12:29 - September 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1688943
بين الاقوامی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل " اكمل الدين احسان اوغلو" ۱۴ ستمبر كو جدہ میںاپنے ايك بيانیے میں اسلام مخالف كمپيوٹر گيمز بنانے پر شيديد نكتہ چينی كرتے ہوئے افسوس كا اظہار كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی " IINA " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے اپنے اس بيانیے میں اعلان كہا كہ يورپ میں ايسی كمپيوٹر گيمز بنائی جا رہی ہیں جن میں جنگ میں داخل ہو كر امريكی فوج مسلمانوں كو تباہ كرنے كی كوشش كر رہی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كی گيمز سے مسلمانوں كے خلاف نفرت اور دشمنی بڑھے گی۔ احسان اوغلو وضاحت كی كہ يورپين اس قسم كی گيمز بنا كر مذہبی عصبيتوں كو ابھارنے اور اديان كے پيروكاروں كےدرميان لشامل و لشامح كی فضا كو ختم كرنے كے علاوہ اور كوئی ہدف نہیں ہے اور ہم اس قسم كی گيمز بنانے والے افراد سے مطالبہ كرتے ہیں كہ فورا ان كو انٹرنیٹ سے اٹھالیں اور اس كی سی ڈيز كو بازار سے جمع كر لیں۔
295280

نظرات بینندگان
captcha