مراكش میں " روزہ داری اور قرآن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مراكش میں " روزہ داری اور قرآن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

11:42 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689254
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر " الحسيمة" كے مقامی علماء كونسل كی كوششوں سے " روزہ داری اور قرآن" كے موضوع پر ايك روزہ سيمينار ۲۲ ستمبر كو اس شہر كی مسجد " السنتہ" میں منعقد ہو گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Casafree " سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار حفظ و قرائت قرآن كے آخری مرحلے كے مقابلوں كے بعد مراكش كی مسجد السنتہ میں منعقد ہو گا اور اس سيمينار میں كچھ اسلامی دانشور فطرہ اور روزہ كے فضائل كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ اسی طرح الحسيمہ كے علماء كی مقامی علماء كونسل كی كوششوں سے " جنگ بدر سے حاصل ہونے والےسبق" كے موضوع پر ايك اور سيمينار ۱۸ ستمبر كو مسجد السنتہ میںمنعقد ہو گا۔
295805

نظرات بینندگان
captcha