اديان كے مابين تعلقات كو بہتر بنانے كے لیےفقط "حسن نيت " كافی نہیں ہے

IQNA

اديان كے مابين تعلقات كو بہتر بنانے كے لیےفقط "حسن نيت " كافی نہیں ہے

11:48 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689258
بين الاقوامی گروپ: آخری دھايوں میں اديان كے مابين تعلقات كو بہتر بنانے كےلیے كی جانے والی تمام كوششیں ناكام رہی ہیں كيونكہ اس ميدان میں فقط حسن نيت ركھنا كافی نہیں ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Peninsula " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے كيتھولك فرقے كے سولہویں پاپ بينڈيكٹ نے ۱۵ ستمبر كو فرانس كےشہر " لوردہ" كے فرانسيسی پادريوں سے ملاقات میں كہا كہ اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيميناروں اور نشستوں میں اخلاق مسائل پر گفتگو كرنے سے كتراتے ہیں۔ انھوں نے گلوبل وليج كے دور میں اديان كے مابين گفتگو كر تقويت دينے كو ضروری قرار ديتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے قريب لانے كے لیے ابھی تك ہونےوالے اقدامات كی جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور جو اقدامات ايك دوسرے كے احترام كی تقويت كا باعث ہیں ان كے بارے میں كوشش كی جانی چاہیے۔ طے یہ پايا ہے كہ پاپ ، اديان كے مابين گفتگو كو فروغ دينے كے لیے نومبر میں مسلمان قائدين سے ملاقات كریں۔
295695

نظرات بینندگان
captcha