بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Peninsula " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے كيتھولك فرقے كے سولہویں پاپ بينڈيكٹ نے ۱۵ ستمبر كو فرانس كےشہر " لوردہ" كے فرانسيسی پادريوں سے ملاقات میں كہا كہ اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيميناروں اور نشستوں میں اخلاق مسائل پر گفتگو كرنے سے كتراتے ہیں۔ انھوں نے گلوبل وليج كے دور میں اديان كے مابين گفتگو كر تقويت دينے كو ضروری قرار ديتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے قريب لانے كے لیے ابھی تك ہونےوالے اقدامات كی جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور جو اقدامات ايك دوسرے كے احترام كی تقويت كا باعث ہیں ان كے بارے میں كوشش كی جانی چاہیے۔ طے یہ پايا ہے كہ پاپ ، اديان كے مابين گفتگو كو فروغ دينے كے لیے نومبر میں مسلمان قائدين سے ملاقات كریں۔
295695