بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " راصد" سے نقل كيا ہے كہ شيخ باقر النمر كو ۲۳ اگست كو سعودی عرب میںدينی آزادی پر نكتہ چينی او اس ملك میں شيعوں كے حقوق كے دفاع كرنے كے جرم میں گرفتار كر ليا گيا تھا ليكن مقامی اور غير ملكی شيعوں كے دباؤ كی وجہ سے ۲۵ اگست كو انہیں آزاد كر ديا گيا ليكن نماز جمعہ قائم كرنے كی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس گرفتاری كے دوران ان سے عہد ليا گيا تھا كہ وہ حكومت مخالف سرگرميوں اور حكومت كی پاليسيوں كے خلاف خطبے دينے سے پرہيز كریں۔ وہ آج كل شيعہ سائٹس پر ہفتہ وار ثقافتی مقالے تحرير كر رہے ہیں۔ قابل ذكر ہے كہ یہ سعودی عرب كے شيعہ عالم دين، سعودی عرب كے مرجع تقليد آيت اللہ شيخ " محمد النمر" كےپوتے ہیں اور سعودی عرب میں شيعوں كے حقوق كے محافظ ہیں۔
295627