الجزائر میں كتابوں كی نمائش میں قرآن سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتاب ہے

IQNA

الجزائر میں كتابوں كی نمائش میں قرآن سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتاب ہے

11:59 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689265
بين الاقوامی گروپ: الجزائر میں منعقد ہونے والی " المدیہ" نامی نمائش كتاب میںقرآن سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتاب ہے اور اس كے بعد انبياء، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے اصحاب كے حالات زندگی ،اسلامی فتوحات، فقہ، حديث اور تفسير پر مشتمل مذہبی كتابوں كی فروخت ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Latribune –online " كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ ماہ مبارك رمضان كےپہلے عشرے كے دوران الجزائر میں كتابوں كی فروخت سال كے دوسرے مہينوں كے برابر ہے اور اس میں قرآن كريم سب سے زيادہ فروخت ہونے والی كتاب ہے۔ الجزائر كے پبلشروں كے نظریے كے مطابق ستمبر كے دوسرے حصے میں دينی تعليمی كتابوں كی خريد كا تقاضا مزيد بڑھ جائے گا۔
295882
نظرات بینندگان
captcha