بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نےدفتر تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ ايتھوپيا كی مسجد " انور" میں شبہائے قدر كے آغاز كے ساتھ ہی حفظ اور قرائت قرآن كريم كا مقابلہ دو دن تك جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں ، ايرانی سفير، آريس آ بابا كی اعلی اسلامی كونسل كے سربراہ ، مساجد كےائمہ جمعہ و جماعت ، قرآنی شائقين اور ايتھوپيا كے حفاظ اور قراء شركت كریں گے۔ اس كے علاوہ ايرانی كلچر سينٹر اور ايتھوپيا كے مسلمان پبليكيشرز كی شركت سے مسجد انور میں پانچ دن كے لیے قرآنی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
296009