قطر میں نباتات قرآنی كےباغ كا افتتاح

IQNA

قطر میں نباتات قرآنی كےباغ كا افتتاح

12:09 - September 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1689827
بين الاقوامی گروپ: امير قطر كی بیٹی " شيخہ موزہ بنت ناصرا لمسند" كی شركت سےنباتات قرآنی باغ كا ۱۷ ستمبر كو دوحہ كے تعليم اور علوم فاونڈيشن میں افتتاح ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ "The Peninsulaqatar " كےحوالے نقل كيا ہے كہ دوحہ میں يونيسيكو كی حمايت اور كچھ معماروں، انجينروں اور مسلمان دانشوروں كےتعاون سے اس قرآنی باغ كے لگانے كے منصوبہ كا اپريل ۲۰۰۷ میں آغاز ہوا تھا۔ اور ايك سال كے عرصے میں مكمل ہو گيا تھا۔ اس باغ میں قرآن كريم میں ذكر ہونے والے تمام نباتات كو لگايا گيا ہے۔ اس باغ كی حقيقی فضا كو قرآن كريم كی ۱۵۰ آيات كی بنا پر جو جنت كی خصوصيات كے مطابق ڈيزا ئن كيا گيا ہے اور اميد ہے كہ اس قسم كے باغ كے بنانے سے دنيائے اسلام میں تحقيقی، تعليمی اور علمی ميدانوں كو ترقی ملے گی۔
296435

نظرات بینندگان
captcha