بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، آيت اللہ سبحانی نے مدرسہ حجتیہ میں سورہ رعد كی تفسير میں كہا ہے امام حسن علیہ السلام كے دور میں بعض افراد امام كی ظاہری شخصيت كو خراب كرنے كی كوشش كرتے تھے ليكن یہ گروہ خداوندمتعال كے حكم سے كامياب نہ ہو سكا اور ہميشہ شكست سےدو چار ہوا ۔ سبحانی نے ائمہ معصومين ﴿ع﴾ كو كرم و بخشش كا خزانہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان ہستيوں كی زندگی سے سبق حاصل كرنا چاہیے تا كہ اپنی زندگی كو آسودہ كر سكیں۔ آيت اللہ سبحانی نے امام ﴿ع﴾ كے جنگ سےخوف كھانے كی بعض افواہوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ باتیں امام كے مخالفين كے طرف سےاٹھی ہیں اور وہ ايسے اقدامات كےذريعے دينی كاز كو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ آيت اللہ سبحانی نے ائمہ اطہار ﴿ع﴾ بالخصوص امام حسن ﴿ع﴾ كی مظلوميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ہستيوں كی پاك بارگاہوں كو منہدم كرنا ہر انسان كو وہابيوں كی دشمنی اور شقاوت قلبی كی طرف متوجھ كرتا ہے۔ مدينہ شہر میں یہوديوں كا قلعہ ابھی باقی ہے۔ جسے آل سعود نے منہدم نہیں ہونےديا۔ اور یہ مسئلہ اس بات كی نشاندہی كرتا ہے كہ شيعوں سے مخصوص مقامات كو منہدم كرنا اہل بيت پيغمبر ﴿ص﴾ سے دشمنی ہے۔
296481