بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " elmoudjahid " سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تعليم قرآن كے شعبے كے نائب صدر " مھندا يدير مشنان" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ ابھی تك دنيا كے ۴۱ ممالك نے ان بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے كے لیے آمادگی كا اظہار كيا ہے ليكن اميد ہے كہ شركت كرنے والے ممالك كی تعداد ۵۵ تك پہنچ جائے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منصفی كے فرائض پانچ شخصيات مراكش كے شہر فاس كے دارالامام كے انچارج " شيخ عبدالعزيز الكسار" تعليم قرآن كے عالمی ادارے كے سيكرٹری جنرل " شيخ ايمن رشدی سويد" انجام دیں گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان ۲۷ ماہ رمضان كو ہو گا۔ اور ممتاز افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
297066