بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے كمپيوٹر گيمز كی قومی فاونڈيشن سے نقل كيا ہے كہ اس سی ڈی كو ۱۱ ستمبر كے واقعہ كےدن وسيع پيمانے پر اورمفت انٹرنیٹ پر ركھا گيا ہے۔ اس گيم میں ايك امريكی سپاہی مسلح ہو كر پيرا شوٹ كے ذريعے مشرقی وسطی كے علاقے میں اترتا ہے اور اسے مسلمان عورتوں اور مردوں كے قتل عام كا حكم ہے ۔ اس گيم میں ابتداء میں عربوں كے قتل اور پھر القاعدہ، بن لادن، اور اسلامی مقدس مقامات كو تباہ كرنے كے درپے ہے۔ توہين آميز گيم كی وجہ سے دنيا كےمسلمانوں میں غم و غصہ كی لہر دوڑ گئی ہے اور ا س پر مختلف قسم كے رد عمل سامنے آئیں ہیں۔
297079