قطر میں اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج : قرآن نے تاريخ كا رخ بدل ديا

IQNA

قطر میں اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج : قرآن نے تاريخ كا رخ بدل ديا

11:59 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690778
بين الاقوامی گروپ: قطر میں اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج نے ۱۹ ستمبر كو قطر كی ايك افطار پارٹی كے پروگرام میں گفتگو كرتے ہوئے قرآن كوا يك ايسی آسمانی كتاب قرارديا كہ جس نے تاريخ بشر میں انقلاب برپا كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے روزنامہ " the Peninsula " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ میں " جستجو حقيقت" ادارے كے سربراہ " اكبر " نے كہا ہے كہ بہت سارے عظيم مورخين اور مولفين منجملہ " ایڈوار ڈگيبون" اور " ميشل ھارٹ" كا عقيدہ ہے كہ حضرت محمد ﴿ص﴾ نے اس قرآن كو لا كر انسانی زندگی اور تاريخ كے رخ میں بہت اثر چھوڑا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی تعليمات نے ہميشہ سب انسانوں كو خداوند متعال كے نزديك برابر قرار ديا ہے۔ اور خداوند متعال كے نزديك انسانوں كی فضليت فقط اطاعت اور تقوی میںمضمر ہے۔
297527
نظرات بینندگان
captcha