بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے روزنامہ " the Peninsula " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ میں " جستجو حقيقت" ادارے كے سربراہ " اكبر " نے كہا ہے كہ بہت سارے عظيم مورخين اور مولفين منجملہ " ایڈوار ڈگيبون" اور " ميشل ھارٹ" كا عقيدہ ہے كہ حضرت محمد ﴿ص﴾ نے اس قرآن كو لا كر انسانی زندگی اور تاريخ كے رخ میں بہت اثر چھوڑا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی تعليمات نے ہميشہ سب انسانوں كو خداوند متعال كے نزديك برابر قرار ديا ہے۔ اور خداوند متعال كے نزديك انسانوں كی فضليت فقط اطاعت اور تقوی میںمضمر ہے۔
297527