ايران كے ۵۴ ائر پورٹس پر سورہ " حمد " كی تفسير كی محفل

IQNA

ايران كے ۵۴ ائر پورٹس پر سورہ " حمد " كی تفسير كی محفل

12:02 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690781
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے۵۴ ائرپورٹس میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ۳۰ ستمبر تك سورہ مباركہ " حمد " كی تفسير كی محافل منعقد كی جا رہی ہیں۔

ملك كے ائر پورٹس كی كمپنی كی اقامہ نماز كمیٹی كے انچارج" محمد عباسی " نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' سے بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ كمپنی كے ملازمين كی شركت سے منعقد ہونے والی ان محافل میںسورہ مباركہ حمد كی تفسير بيان كی جائے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملك كے ائر پورٹس كی كمپنی میں مقيم ائمہ جماعات ، آيت اللہ مكارم شيرازی كی پاكٹ سائز تفسير جوان سے استفادہ كر كے سورہ مباركہ حمد كی تفسير بيان كریں گے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ تفسير كی یہ محافل نماز ظہروعصر كے بعد فقط پانچ منٹ ملازمين كےلیے منعقد ہوں گی۔
297418
نظرات بینندگان
captcha