تيونس میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

تيونس میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

12:03 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690784
بين الاقوامی گروپ: ۱۹ ماہ مبارك رمضان كو تيونس كے شہر " الزيتونہ" كی مسجد میں تيونس كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوشش سے حفظ اور قرآن كريم كے ساتویں بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز ہواہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے "allafrica " سےنقل كيا ہے كہ تيونس كے صدارتی دفتر اور حكومت كی براہ راست حمايت سے ۲۰ ممالك كےممتاز حفاظ اور قراء كی شركت سے یہ مقابلے ۲۵ سال سےكم عمر كے لڑكوں اور لڑكيوں كے درميان منعقد ہو رہے ہیں۔ زبان عربی سے واقفيت ركھنے اور بين الاقوامی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے ان قرآنی مقابلوں میں شركت كر سكتے ہیں۔ تيونس كی وزارت اوقاف و مذہبی امور ہر سال مختلف مناسبتوں سے دينی اور اسلامی سيمينار منعقد كرتی ہے اور اس سال بھی ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلوں اور دينی موضوعات پر پروگرام منعقد كرنا اس وزارت كے پروگراموں میں شامل ہے۔
297555

نظرات بینندگان
captcha