بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے "allafrica " سےنقل كيا ہے كہ تيونس كے صدارتی دفتر اور حكومت كی براہ راست حمايت سے ۲۰ ممالك كےممتاز حفاظ اور قراء كی شركت سے یہ مقابلے ۲۵ سال سےكم عمر كے لڑكوں اور لڑكيوں كے درميان منعقد ہو رہے ہیں۔ زبان عربی سے واقفيت ركھنے اور بين الاقوامی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے ان قرآنی مقابلوں میں شركت كر سكتے ہیں۔ تيونس كی وزارت اوقاف و مذہبی امور ہر سال مختلف مناسبتوں سے دينی اور اسلامی سيمينار منعقد كرتی ہے اور اس سال بھی ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلوں اور دينی موضوعات پر پروگرام منعقد كرنا اس وزارت كے پروگراموں میں شامل ہے۔
297555