پارك نياوران میں منعقد ہونے والی قرآنی محفل میں عيسائی جوان نے اسلام قبول كر ليا ہے

IQNA

پارك نياوران میں منعقد ہونے والی قرآنی محفل میں عيسائی جوان نے اسلام قبول كر ليا ہے

12:06 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690787
قرآنی سرگرميوں گروپ:۱۹ ستمبر كو پارك نياوران میں منعقد ہونے والی ايك قرآنی محفل میں ايك عيسائی جوان نے دين مبين اسلام قبول كر ليا ہے۔

قرآنی انسٹیٹيوٹ " معجزہ مان گار خاتم" كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " محمود رضا ذكاوت" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے آيت قرآن " شہر رمضان الذی انزل فیھ القرآن ھدی للناس و بينات من الھدی و الفرقان" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آرين نام كے ۲۰ سالہ جوان نے مسلمان ہونے كے بعد اپنا نام " محمد " ركھا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ لوگوں نے اس قرآنی محفل كا بہت زيادہ استقبال كيا ہے اور ۱۹ ماہ رمضان كی شب قدر كے اعمال ابھی اس مقام پر انجام ديئے گئے تھے۔ انھوں نے ميونسپل كمیٹی اور معجزہ مائدگار خاتم انسٹیٹيوٹ كےتعاون سے منعقد ہونے والی اس قرآنی محفل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان كے دوران اس پارك نياوران میں ۳۰ قرآنی محافل منعقد ہوں گی۔ ليكن كئی دوسرے اداروں سے مسلسل امداد كی درخواست پر كسی نے بھی اس پروگرام كی حمايت نہیں كی اور فقط دارالقرآن ادارے نے ۱۵۰ قرآن كريم كے نسخے ہدیہ كے طور پر ديئے ہیں۔
297394
نظرات بینندگان
captcha