كشمير میں قرآن كے نفيس نسخوں كی نمائش

IQNA

كشمير میں قرآن كے نفيس نسخوں كی نمائش

12:07 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690790
بين الاقوامی گروپ: ۲۲ ستمبر سے كشمير كےشہر سرينگر كےثقافت و فن و زبان كے كالج میں منعقد ہونے والی نمائش میں قرآن كے قديمی نفيس نسخے ركھے گئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " كشمير آبزرور" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس كالج می پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی اس تين روزہ نمائش میں مشہور خطاطوں كےقرآنی نفيس نسخوں كو ركھا گيا ہے۔ اس نمائش میں ۳۵ خطی اور ۲۴ چھاپی نسخے پيش كیے گئے ہیں۔ اس نمائش میں جنوبی ايشياء كے مشہور خطاط " عثمان قدری " كےنفيس قرآنی نسخے ، شہادت كی انگلی كے ناخن سے تحرير شدہ قرآن كہ جس كےحاشیے پر حيوانات اور پرندوں كی تصاوير كےنقش و نگار ہیں اور اس كے علاوہ كشميری خطاط " فتح اللہ كشميری " كے ہاتھوں كا لكھا ہوا قرآن بھی ركھا گيا ہے۔
297559

نظرات بینندگان
captcha