بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے امارات كےروزنامہ " البيان" سےنقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں شركت كرنےوالے افراد میں سے پانچ افراد كو ممتاز قرار ديا گيا ہے۔ ملائيشيا كے " محمد بن احمد زاہد" تركی كے " احمد عثمان" كويت كے " خالد جاسم العتيانی"يمن كے فارس محمد قاسم" اور مورتيانیہ كے احمد و محمد سالم نے بالترتيب پہلی ، دوسری ،تيسری، چوتھی، اور پانچویں پوزيشن حاصل كی۔ دبئی كے بارہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انچارج " احمد صقراسويدی" نے ان مقابلوں كی اعلی كيفيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سال حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی كيفيت قرائت بہت بہترين تھی۔
297417