تيونس میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكٹر " سيد حسن عصمتی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ تيونس میں ايرانی سفير " محمد تقی مويد" اور تيونس كے بعض ہنرمندوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں ايرانی طلائی ملمع كار" استاد محمد طريقتی" اور خط نستعليق كی استاد " الہھ خاتمی" كے آثارپر مشتمل قرآنی سائن بورڈز نيز مختلف منجملہ چينی ، فرانسيسی، اور روسی زبانوں میں ايران میں چھپنے والے قرآن ركھے گئے ہیں۔ عصمتی نے اس نمائش كے انعقاد كا مقصد ، مختلف قرآنی ميدانوں میں ايران كی صلاحيتوں كی تصوير كشی كرنا بتايا ہے۔
298373