اٹلی میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكٹر " علی رضا اسماعيل" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ شہر روم كے شہيد باہنرہال میں منعقد ہونے والی ان نشستوں میں حوزہ علمیہ قم كے عالم دين " حجت الاسلام والمسلمين مصطفوی" ان موضوعات پر تقارير كر رہے ہیں۔ اسماعيل نے مزيد كہا كہ ايران سے آنے والے عالم دين حجت الاسلام" اديبی" شہر ميلان میں ايرانی قونصلیٹ كےتعاون سے منعقد ہونے والے پروگرام میں تقرير كرتے ہیں۔ تاجيكستان میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكٹر " قہرمان سليمانی" نے بھی ٹيلی فونك گفتگو میں ، ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اس ملك میں دينی و مذہبی نشستوں كے انعقاد كی خبردی ہے۔
298333