بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " ليبيا اليوم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس علمی سيمينار میں مختلف عربی اور اسلامی ممالك كے قرآنی محققين نے شركت كی اور اس میں " قرآن" زبان اور عقيدہ " كے موضوع پر پانچ مقالے پيش كیے گئے ۔ اس سيمينار میں ليبيا كی " الفاتح" يونيورسٹی كی علمی انجمن كے ركن " محمد منصف القماطی" نے نظریہ اور تطبيق كے درميان قرآنی قرائت ، ليبيا كے شہر غريان كی " جبل غربی" يونيورسٹی كے اسلامی تحقيقات كے استاد "خالد المحجوبی" نے جمود اور خلاقيت میں قرآنی تفسير كے طور طريقے، تيونس كے محقق " عبد الرزاق الحمامی" نے تيونس كے مفسر اور كتاب " تحرير و تنوير" كے مولف " شيخ محمد بن طاہربن عاشور" كی شخصيت،تيونس كے محقق"محمد ابو ہلال " نے " علم كلام میں قرآن كريم كے مقام " اور دمشق يونيورسٹی كے الہيات شعبے كی علمی انجمن كے ركن " عبدالعزيز الحاجی" نے " عقيدہ كی طرف دعوت میں قرآنی روش كی خصوصيات " كے موضوع پر اپنے اپنے مقالات پيش كیے۔
298279