بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيعہ وكلاء نے اپنی اس شكايت میں يوسف قرضاوی كو شيعہ كی تكفير ، شيعوں كے مقدسات كی توہين اور شيعوں اور اہل سنت كے درميان اختلافات كی آگ بھڑكانے كے جرم كی بناپر قطر كی شرعی عدالت سے تقاضا كيا ہے كہ قرضاوی سے قطر كی نيشنيلٹی لے كر اسے اس ملك سے نكال باہر كرنا چاہیے۔ اس كے علاوہ اس گروہ نے امير قطر " شيخ حمد آل الثانی" كے نام ايك پيغام میں علامہ قرضاوی كی شيعہ مخالف بيانات پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ اس مسلمان دانشور نے جان بوجھ كر مسلمانوں كے درميان اختلافات كو ہوا دينے اور اسلام كی تصوير كو خدشہ دار كرنے كا اقدام كيا ہے۔ بنا برایں انھوں نے امير قطر سے مطالبہ كيا كہ وہ قرضاوی كو قطر سے نكال باہر كریں۔ ياد رہے كہ علامہ قرضاوی نے گزشتہ ہفتے شيعوں كو بدعت گزار اور سنی معاشروں میں ان كے نفوذ كے خطرے سے خبر دار كيا تھا۔
298537