بين الاقوامی قرآنی خبررسان ايجنسی " ايكنا" نے امارات كے روزنامہ " دارالخليج" سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں آلبانیہ كے مركز فكرو تہذيب اسلامی كے انچارج " رامز زيكاج" عجمان كی ٹيكنيكل علوم كی يونيورسٹی كے چانسلر ، جمہوریہ آلبانیہ كے سابقہ وزير تعليم" سعيد سليمان" دبئی كے امام مالك كالج كے پروفيسر " زيان احمد الحاج ابراہيم" اور اسكالج كےديگر اساتذہ نے شركت كی ہے۔ اس نشست میں موجود شركاء نے قرآن كريم كے لغوی اور سائنسی اعجاز كے بارے میں تحقيق پيش كرتے ہوئے كہا كہ انسان كےكائنات كی حقيقت كوپانے سےپہلے قرآن كريم نے بہت سے مادی اور سائنسی حقائق كو كشف كيا ہے۔ زيان احمد الحاج ابرہيم نے قرآن كےلغوی اعجاز كےبارے میں كہا كہ اعجاز كی حقيقت قرآن كے معجزہ ہونے میں پوشيدہ ہے اور عرب و عجم كا قرآن كی طرح آيات پيش كرنے میں عاجز ہونا اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ یہ مقدس كتاب ايك عظيم معجزہ ہے۔ اس نشست میں شركاء نے عربی زبان كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ زبان عربی سے قرآن میں تدبر كرنے میں آسانی ہوتی ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس زبان سے لوگوں كو زيادہ سے زيادہ آشنا كرنے كے لیے كوشش كریں۔
298610