بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Xinhua " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ منگل كو اقوام متحدہ كےبريفنگ دفتر كی جانب سے نشر ہونے والے ايك بيانیے میں oic كے سيكرٹری جنرل " اكمل الدين احسان اوغلو" نےڈنمارك میںپيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير كےنشر ہونے كے بعد عالم اسلام اور مغرب كے درميان شديد كشيدگی پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اقوام متحدہ كے تمام ركن ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كی سرگرميوں سے مقابلہ كریں۔ اقوام متحدہ كی ۶۳ ویں عمومی نشست كے ساتھ صادر ہونے والے اس بيانیے میں احسان اوغلو نے اقوام متحدہ كے ركن ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اديان كے پيروكاروں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے والی ہر سرگرمی كا مقابلہ كریںاور ايسے اعمال كی روك تھام كےلیے قوانين بنائیں۔ oic كے سيكرٹری جنرل نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كا عقيدہ ہے كہ ہر شخص اپنے مذہبی عقيدے كے انتخاب میں آزاد ہے اور كسی كو یہ حق نہیں پہنچتا كہ وہ ايك ارب مسلمانوں كی توہين كرے۔ احسان اوغلو نے oic كے دہشتگردی كے خلاف اپنے واضح موقف پر زور ديا ہے اور كہا كہ یہ ادارہ دہشتگردی كے ہر قسم كےحملوں كے خلاف ہے اور ان حملوں كی پر زور مذمت كرتا ہے۔
299188