جزائری لكهاری :بلاغت، قرآنی اعجاز كا واحد پہلو ہے جس میں اختلاف نہیں پايا جاتا

IQNA

جزائری لكهاری :بلاغت، قرآنی اعجاز كا واحد پہلو ہے جس میں اختلاف نہیں پايا جاتا

11:05 - September 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1692499
بين الاقوامی گروپ: بلاغت ، قرآنی اعجاز كا واحد پہلو ہے جس كے بارے میں قرآنی مفسرين اور امت كے دانشوروں كے درميان اختلاف نہیںپايا جاتا اور اسلامی فرقوں میں جو اختلاف ہے وہ اس قسم كے اعجاز كے اسباب میں ہے۔
الجزائر يونيورسٹی كے علوم قرآنی ، قرات اور حفظ كے استاد " مصطفی اكرور" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ كتاب اعجاز القرآن بھامش الا تقاق كے مولف " ابوبكر با قلانی " غيبی امور كے بارے میں خبر دينے ، گزشتہ امتوں او سابقہ لوگوں كے حالات اور " البرھان " كےمولف" زركشی" نے ۱۲ دوسرے موارد كا ذكر كيا ہے۔ انھوں نے اعجاز علمی كی ابحاث پر گفتگو كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ یہ عصر حاضر كی ابحاث ہیں اور آیہ قرآن " كما فرّ طنا فی الكتاب من شیءٍ" ﴿انعام /۳۸﴾ اس بات پر دلالت كرتی ہے كہ ہر زمانے اور ہر جگہ پر قرآن قابل استفادہ ہے انھوں نے تفسير كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ تفسير ايك ايسا علم ہے كہ جس كے ذريعے كتاب خدا كو سمجھا جا سكتا ہے۔ تفسير كو روايت اور تاويل كو د رايت سے حاصل كریں۔ انھوں نے تفسير كے اصول و قواعد كےبارے میں لكھی جانے والی مندرجہ ذيل مہم ترين كتابوں كا تعارف كروايا ہے۔ محمد الكافيجی كی كتاب " التيسير فی قواعد التفسير" خالد العك كی كتاب " اصول التفسير و قواعدہ" عبدالرحمن حبنكہ الميدانی كی كتاب" قواعد التد بر الامثل لكتاب اللہ عزوجل" عبداللہ الحوعبی كی كتاب" قواعد و فوائد لفقہ كتاب اللہ تعالی" اور عبدالرحمن السعدی كی كتاب " القوا عدالحسان لتفسير القرآن" مصطفی اكرور، مدينہ منورہ كی اسلامی يونيورسٹی مطالعات اسلامی اور قرآن كريم كالج كے فارغ التحصيل ہیں۔ انھوں نے قرآنی تحقيقات اور مطالعات كے لیے علوم قرآنی كے طلباء میں انگيزہ نہ ہونے كو چيلنج قرار ديتےہوئے كہا كہ اس شعبے كے عہديداروں اور ذمہ دارحضرات كو چاہیے كہ وہ قرآنی مضامين كو فقط سند كے حصول كے لیے پڑھنے كو كنٹرول كریں ۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ اس دور میں قرآنی تحقيقات كو بہت زيادہ اہميت حاصل ہے اور اس بارے میں متعدد كتابیں لكھی جا چكی ہیں۔
298575

نظرات بینندگان
captcha