كروشيا میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكڑ" احسان قاضی زادہ " نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كےنامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ اس پروگرام میں كروشيا میں ايرانی سفير " محمد حسين فدائی فرد" نے نماز جمعہ كے خطبوں سے يوم القدس كے بارے میں تقرير كی۔ انھوں نے قدس اور فلسطينی مظلوم عوام كے بارے میں بروشر بھی لوگوں كے درميان تقسيم كرنے كی طرف اشارہ كيا۔ قاضی زادہ نے مزيد كہا كہ كروشيا میں موجود ايرانی كلچر ہاوس نے مسلمان فقراء اور يتيموں كے لیے پانچ دن تك، زاگرب كے اسلامی مركز میں افطاری كا پروگرام بھی منعقد كيا ہے۔ انھوں نے آخر میں شبہائے قدر میں ان راتوں كےمخصوص اعمال بجا لانے اور شب بيداری كے پروگرام كے انعقادكی بھی خبر دی ہے۔
299819