افغانستان میں قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

افغانستان میں قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

12:53 - September 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1692947
بين الاقوامی گروپ: افغانستان میں حفظ اور تلاوت قرآن كريم كے مقابلوں كا آخری مرحلہ ۲۳ ستمبر سے اس ملك كے مختلف صوبوں كے حفاظ اور قراء كی شركت سے كابل میں منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے aitnews.com سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے افغانستان كی موبائل ريشين كمپنی كی كوششوں سے دوحصوں خواتين اور مردوں میں ۱۵ سے ۳۵ سال كی عمر كے افراد كے درميان منعقد ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " مروان محمد صالح" نے ہر سال ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے مقابلوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ شركت كرنے والے دو شعبوں حفظ اور قرائت میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ۳۰ ہزار ڈالر كے انعامات ديئے جائیں گے۔
299237
نظرات بینندگان
captcha