تاجيكستان میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكڑ " قہرمان سليمانی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حفظ اور قرائت قرآن كا یہ مقابلہ پورے تاجيكستان كے حفاظ اور قراء كی شركت سے بچوں اور بڑوں كے درميان منعقد ہو گا۔ انھوں نے مزيد كہاكہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد حفظ كل قرآن اور ۱۰ پاروں كے حفظ، قرائت اور صوت ولحن میں ايك دوسرے سےمقابلہ كریں گے۔ سليمانی نے آخر میں كہا كہ قرآن كريم كے مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں كے لیے ۱۶ اكتوبر كو نام نويسی كی تاريخ كا اعلان كيا ہے۔
299810