نئی دلی كی مسجد " باراہند ورا" میں جشن نزول قرآن كا انعقاد

IQNA

نئی دلی كی مسجد " باراہند ورا" میں جشن نزول قرآن كا انعقاد

12:56 - September 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1692952
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كےتئسویں روزے كے مناسبت سے نئی دلی كی مسجد " بارا ہندورا" میں جشن نزول قرآن منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انجمن " صدائے حق" كے تعاون اور دلی كے كثير تعداد شيعوں كی شركت سے معقد ہونے والے اس پروگرام میں ابتدا میں شعراء نےعظمت قرآن ، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ اور حضرت علی ﴿ع﴾ كی مدح میں مديحہ سرائی كی اس كے بعد بين الاقوامی قاری " كاظم گرام" اور شميم بہشت" نے تلاوت قرآن پاك سے حاضرين كے دلوں كو منور كيا۔ نئی دلی ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكڑ " كريم نجفی" نے جشن نزول قرآن منعقدكرنے والوں كا شكریہ ادا كرتے ہوئے قرآن كريم كی اہميت میں كہا كہ ماہ رمضان كا طرہ اميتاز قرآن ہے جيسا كہ خود قرآن، ماہ رمضان كو اس آسمانی كتاب كے نازل ہونے كے حوالے سے تعارف كروا رہا ہے۔ " شہر رمضان الذی انزل فیھ القرآن" انھوں نےمزيد كہا كہ خداوند متعال سورہ مائدہ كی آيت ۱۵ میں فرماتا ہے۔ " قد جاء كم من اللہ نور و كتاب مبين" قرآن نور ہے اور خدا وند متعال نے اسے نورسے تشبیہ دی ہے۔ جشن نزول قرآن كے اس پروگرام كے آخر میں شركت كرنے والوں كو ايرانی كلچر ہاوس كی جانب سے تحائف بھی ديئے گئے۔ قابل ذكر ہے كہ انجمن صدائے حق ہندوستان كے كچھ شيعہ علماء، طلباء اور اسٹوڈنٹس كے مجموعہ كا نام ہے جو پورے سال میں مختلف مذہبی مناسبتوں میں مختلف دينی اور قرآنی پروگرام منعقد كرتی ہے۔
299622

نظرات بینندگان
captcha